فٹ بال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا سپرد خاک

بیونس آئرس: دنیائے فٹ بال کے عظیم ہیرو اور ارجنٹائن کے فٹ بال لیجنڈ میراڈونا کو بیونس آئرس کے بیلاوسٹا قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
فٹ بال لیجنڈ میراڈونا کی تدفین میں خاندان کے افراد اور قریبی احباب نے شرکت کی جب کہ تدفین سے قبل ہیرو کی میت کو بیونس آئرس کی سڑکوں سے گزار کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
میراڈونا کے آخری دیدار کے لیے صدارتی محل میں مداحوں کا رش لگ گیا، ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنینڈس جب صدارتی محل پہنچے تو وہاں فٹ بال لیجنڈ کے مداحوں کا تانتا بندھا ہوا تھا۔
لیجنڈ کے مداح ان کے آخری دیدار کے وقت بے قابو ہوگئے اور نظم و ضبط بحال رکھنے کی کوششوں میں جذباتی مداحوں کی پولیس سے جھڑپ کا ناخوش گوار واقعہ بھی پیش آیا جس میں کچھ افراد کو معمولی زخم بھی آئے۔
بعد ازاں ارجنٹائن کے صدر نے فٹ بال ہیرو کو الوداع کہا اوران کے تابوت پر میراڈونا کے نام والی سرخ ٹی شرٹ رکھی جب کہ نیپل کے فٹ بال کلب نیپولی نے میچ سے قبل کچھ دیر کی خاموشی بھی اختیار کی۔
خیال رہے کہ لیجنڈ فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔