مانچسٹر: پہلی پاکستانی نژاد مسلم خاتون یاسمین ڈار لارڈ میئر منتخب

لندن: سلطنت برطانیہ سے پاکستانیوں کے لیے خوش کُن اطلاع یہ ہے کہ یاسمین ڈار مانچسٹر کی پہلی پاکستانی نژاد مسلم خاتون لارڈ میئر منتخب ہوگئی ہیں۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق یاسمین ڈار کے خلاف کسی نے ووٹ نہیں ڈالا، جس کے بعد یاسمین ڈار کو مانچسٹر کی پہلی پاکستانی نژاد مسلم خاتون لارڈ میئر منتخب کرلیا گیا۔
کونسلر اختر زمان بولٹن سٹی کونسل کے ڈپٹی لیڈر، کونسلر راجہ محمد ایوب خان میئر آف بولٹن کونسلر اور حاجی محمد فیاض نے میئر کا حلف اٹھالیا۔
اس موقع پر یاسمین ڈار کا کہنا تھا کہ وہ مانچسٹر میں دوسروں کو بااختیار بنائیں گی۔
کونسلر اختر زمان کا تعلق ضلع گجرات سے ہے اور کونسلر ایوب خان کا تعلق آزاد کشمیر ضلع کوٹلہ سے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔