ہاکس بے ساحل پر میل نرس کی دو بچوں کے ساتھ خودکشی کی کوشش

کراچی: شہر قائد میں ایک اور باپ کی اپنے جگر گوشوں کے ساتھ خودکشی کی کوشش، ہاکس بے کے مقام پر باپ نے اپنے دو بچوں کے ہمراہ مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کے ساحل ہاکس بے کے مقام پر دو بچوں کے باپ نے بچوں کے ہمراہ مبینہ طور پر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے خودکشی کرنے والے شخص کو بچا لیا ہے تاہم بچوں کی تلاش تاحال جاری ہے۔
پولیس نے باپ کو حراست میں لے کر اس کا بیان بھی ریکارڈ کیا ہے گرفتار شخص کے مطابق اس نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر یہ قدم اٹھانے کی کوشش کی تھی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص عیسیٰ نگری کارہائشی اور بطور میل نرس کام کرتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔