فرانس کے صدر میکرون کورونا کی زد میں آگئے!

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
فرانس کے صدارتی محل نے ایک مختصر بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا کووڈ 19 یعنی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی انہیں چند بنیادی علامات محسوس ہوئیں تو انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا جس کے بعد وہ 7 روز کے لیے خود قرنطینہ کریں گے۔
بیان کے مطابق وہ اس دوران اپنی ذمے داریاں نبھاتے رہیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔