حلیمہ سلطان کی پاکستانی کپڑوں کی معروف برانڈ کیلیے ماڈلنگ!

کراچی: شہرہ آفاق ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان یعنی اداکارہ اسریٰ بلجک پاکستان میں کپڑوں کی معروف برانڈ کھادی کی جانب سے بنائے جانے والے نئے اشتہار میں بطور ماڈل کاسٹ کی گئی ہیں۔
برانڈ کی جانب سے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تشہیری مہم سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز جاری کی گئی ہیں۔
انسٹاگرام پر جاری تصاویر اور ویڈیو میں ترکش اداکارہ اسریٰ کو برانڈ کی نئی کلیکشن کے مختلف ملبوسات پہنے جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے یہ بحث جاری ہے کہ پاکستانی برانڈ کی جانب سے نئی تشہیری مہم کے لیے پاکستانی اداکاروں کے بجائے ترکش اداکاروں کو ترجیح دی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔