لیاری میں 4 منزلہ عمارت زمین بوس، ایک شہری جاں بحق

کراچی: شہر قائد کی قدیم بستی لیاری میں 4، 5 منزلہ عمارت گرنے سے ایک شہری جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ لیاری کے علاقے نیا آباد میں پیش آیا، جہاں 4 منزلہ عمارت خستہ حالی کے باعث خالی تھی جب کہ عمارت کی گیلری کا کچھ حصہ دو روز قبل بارش کے دوران گرگیا تھا۔
پولیس کے مطابق عمارت کے ملبے تلے دب کر ایک رکشا بھی تباہ ہوگیا جب کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی۔
دوسری جانب چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت نےعمارت گرنے کا نوٹس لے لیا اور ڈی سی ساؤتھ کو جائے حادثہ کا دورہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔
چیف سیکریٹری نے واقعے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے بھی رپورٹ طلب کرلی اور ایس بی سی اے کو خطرناک عمارتیں خالی کرانے کی ہدایت کردی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔