اولاد کی نعمت کے لیے 54 سال کا طویل انتظار ختم

نئی دہلی: پہلی اولاد کے لیے والدین کا 54 برسوں پر محیط انتظار ختم ہوا۔ بالآخر اُنہیں اولاد کی خوشی مل ہی گئی۔ ان دنوں ایک بھارتی جوڑا دُنیا بھر میں شہ سرخیوں میں ہے، اس کا سبب ان کے ہاں 5 دہائیوں سے بھی زائد عرصے بعد پہلی اولاد کی آمد ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان کے الوار ضلع میں بڑی عمر کے میاں بیوی کے ہاں شادی کے 54 سال بعد پہلی اولاد ہوئی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون کی عمر 75 اور ان کے شوہر کی عمر 70سال ہے جب کہ ان کے ہاں ان وٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) کے ذریعے اولاد پیدا ہوئی۔
یہ جوڑا ہریانہ بارڈر کے نزدیک واقع ایک علاقے کا رہائشی ہے جو کافی جدوجہد کے بعد فرٹیلیٹی سینٹر پہنچا جس کے بعد انہیں اولاد کی خوشی نصیب ہوئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں جب کہ بچے کا وزن ساڑھے تین کلو ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔