کراچی، حیدرآباد، دادو میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے، سندھ حکومت

کراچی: کراچی، حیدرآباد، دادو میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے، سندھ حکومت نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا۔
وزیرِ اطلاعات سندھ، شرجیل انعام میمن نے کراچی میں حکومتِ سندھ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بات صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے باقی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات معمول کے مطابق ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کسی کے احتجاج اور دھمکی پر نہیں کیا گیا، تاہم ایم کیو ایم کو حلقہ بندیوں پر تحفظات تھے۔ یہ فیصلہ سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔
سندھ حکومت نے کراچی سمیت حیدرآباد، دادو بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے، الیکشن کمیشن کو آئین کی شق 10 کے تحت خط لکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ سندھ کے باقی اضلاع میں بلدیاتی الیکشن معمول کے مطابق ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو جو تحفظات ہیں، انہیں حکومتی سطح پر حل کریں گے کیونکہ وہ ہماری اتحادی جماعت بھی ہے۔ تاہم انہوں نے صوبہ سندھ میں سیکیورٹی خدشات کا ذکر بھی کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔