کور کمانڈرز کانفرنس، آرمی چیف کی جنگی تیاریوں کو بہتر بنانے کی ہدایت!

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے کی صورت حال کے پیش نظر جنگی تیاریوں کو بہتر بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں خطے کی بدلتی صورت حال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان مخالف عناصر کی طرف سے ہائبرڈ جنگ جاری ہے۔
فورم کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورت حال پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکا کو ٹڈی دل، کورونا، پولیو اور سیلاب کی صورت حال سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ فورم کو افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار اور مغربی سرحدی صورت حال اور باڑ لگانے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ شرکا نے تمام معاملات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔