ملک بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، عوام بے حال!

کراچی/ اسلام آباد/ لاہور: آگ برساتا سورج اُس پر طرہ لوڈشیڈنگ کے عذاب نے پاکستان بھر میں عوام کا جینا دوبھر کردیا۔ شہروں میں 5 سے 8 جب کہ دیہات میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ بعض علاقوں میں دورانیہ بارہ گھنٹے سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔


کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، راولپنڈی، ملتان سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز سیون، لیاری سنگولین، چاکیواڑہ، رنچھوڑلائن میں بجلی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ مستثنیٰ علاقوں میں ایک سے تین گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ گلشن معمار، ایف بی ایریا بلاک ٹو، نارتھ ناظم آباد بلاک کی صبح سے بجلی بند ہے۔ شکایت کرنے پر بجلی بندش مقامی فالٹ کا نتیجہ بتائی جارہی ہے۔


شہریوں کا کہنا ہے بار بار شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں کی جارہی، ساری رات بغیر بجلی کے جاگتے ہوئے گزری ہے جب کہ عزیز آباد بلاک 8، نیو کراچی، سرجانی ٹاؤن میں بھی شہریوں کو بجلی بندش کا سامنا ہے۔ گورنر سندھ، وزیر توانائی اور اب نیپرا نے بھی نوٹس لیا لیکن کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو اب تک ریلیف نہ مل سکا۔


کوئٹہ میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا۔ شہر کے وسطی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے جب کہ نواحی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

Karachi face load-shedding at first sehri - SUCH TV
شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھے، شہریوں نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔