رشی سونک کو شکست، لِز ٹَرس برطانوی وزیراعظم منتخب

لندن: لِز ٹَرس کو برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب کرلیا گیا، انہوں نے پارٹی لیڈر منتخب ہونے کی دوڑ میں اپنی ہی پارٹی کے رشی سونک کو شکست دی۔
نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس کو 81 ہزار 326 ووٹ ملے، لز ٹرس کے حریف رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ مل سکے۔ لز ٹرس کی کامیابی کا اعلان پارلیمنٹ کے قریب کوئن الزبتھ ٹو ہال میں کیا گیا۔
وزارت عظمیٰ کی دوڑ کے لیے 11 امیدوار سامنے آئے تھے، لز ٹرس پہلی بار 2010 میں نارفوک سے رکن پارلیمٹ منتخب ہوئی تھیں۔
لز ٹرس، ڈیوائس کیمرون، ٹریسامے اور بورس جانسن کی کابینہ میں ذمے داریاں نبھا چکی ہیں، انہوں نے انتخابی مہم میں کہا تھا کہ وہ انرجی بلز کے مسئلے سے چند ہفتوں میں نمٹ لیں گی۔
لِز ٹرس نے چند ماہ میں ٹیکس میں کمی کا حکومتی منصوبہ پیش کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔
دھیان رہے کہ اسکینڈلز سامنے آنے پربورس جانسن نے7 جولائی کو وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
ٹوری اراکین پارلیمنٹ کے ووٹنگ کے مختلف مراحل کے بعد لِز ٹَرس اور رشی سونک میدان میں رہ گئے تھے۔
برطانیہ میں 23 جنوری 2025 کے متوقع انتخابات کے سبب نئی وزیراعظم کو ڈاؤئنگ اسٹریٹ میں 870 دن ملیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔