سعودی نوجوان کو پالتو شیر نے ہلاک کردیا

سعودی عرب کے دارالحکومت دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض میں پالتو شیر نے اپنے مالک کو ہلاک کردیا۔

میڈیا کے مطابق ریاض میں سعودی نوجوان اپنے پالتو شیر کو اس کی پیداائش کے چند ہفتے بعد سے تربیت کررہا تھا۔ گزستہ روز اس نے تربیت کے لیے پالتو شیر کو پنجرے سے نکالا۔ پنجرے سے نکلتے ہی شیر نے مالک پر حملہ کردیا۔

سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شیر کے حملے سے نوجوان مالک ہلاک ہوگیا۔ر واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فائرنگ کرکے شیر کو ہلاک کردیا۔ رپورٹس کے مطابق ہلاک کیے جانے والے شیر کی عمر 4 برس تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔