برطانیہ، لیسٹر شائر میں پھر لاک ڈاؤن کا فیصلہ!
لندن: حکومت برطانیہ نے لیسٹر شائر میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 2 ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
برطانیہ کے سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ لیسٹر میں غیر ضروری دکانوں کو کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ تعلیمی اداروں کو بھی جمعرات سے بند کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام انتہائی مجبوری کے علاوہ باہر نہ نکلیں۔ یہاں 650 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہونے پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ لیسٹر شائر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد برطانیہ کا 10 فیصد ہے۔ علاقے میں اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 3 ہزار 216 ہے جن میں عام شہریوں کے علاوہ طبی عملے کے ارکان بھی شامل ہیں۔
میئر پیٹر سولسبے کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس مرتبہ پہلے نافذ شدہ لاک ڈٓاون سے بھی سخت پابندیاں لگائی ہیں، لیکن کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث یہ ناگزیر ہیں۔