قومی اسمبلی میں ہنگامہ، نوید قمر کا کوٹ اتار کر علی زیدی کو لڑنے کا چیلنج

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں علی زیدی کے بیان پر ایوان میں ہنگامہ، پیپلزپارٹی کے ایم این اے نوید قمر جذباتی ہوگئے، کوٹ اتار دیا۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا لڑائی کرنی ہے تو میں تیار ہوں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی جے آئی ٹی سے متعلق تقریر پر پیپلزپارٹی کی جانب سے ایوان میں شور شرابا کیا گیا۔ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے اراکین آمنے سامنے آگئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے پی پی رہنما عبدالقادر پٹیل کا مائیک بند کرنے پر اپوزیشن واک آؤٹ کر گئی۔
قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا آصف زرداری عزیر بلوچ کو ہدایات دیتے رہے، 2016 میں بلاول نے اربوں کے اثاثوں کے باوجود ساڑھے پانچ لاکھ روپے ٹیکس دیا، نثار مورائی نے 3 افراد کے قتل کا اعتراف کیا، منشیات فروشی کا سہولت کار سعید غنی کا بھائی ہے، الذوالفقار کا کارکن طیارہ اغوا کر کے افغانستان لے گیا۔
علی زیدی کا کہنا تھا نثار مورائی کو فشریز کا چیئرمین فریال تالپور نے لگوایا، جےآئی ٹی میں کہا گیا عزیر بلوچ کو فریال تالپور ہدایات دیتی تھیں، دہشت گردی کا آغاز 1981 سے ہوا، میری دعا ہے میرا بیٹا میرے لیڈر جیسے کام کرے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔