چیتا گھر میں گھس کر رکھوالی پر مامور کتا لے اُڑا

نئی دہلی: گھر کا رکھوالا کتا ہی چیتے کا نوالہ بن گیا۔ بھارت میں چیتا گیٹ پھلانگ کر گھر میں گھسا اور رکھوالی پر مامور پالتو کتے کو لے اڑا۔
بھارت میں پالتو کتا گھر کے اندر بھی چیتے کے شکار سے محفوظ نہ رہ سکا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر کے گیٹ کے قریب موجود ایک کتا اچانک گھر کے اندرونی حصے کی طرف بھاگتا ہے۔ اس کے فوری بعد ایک چیتا گیٹ پھلانگ کرآیا اورچند سیکنڈز بعد ہی کتے کو منہ میں دبا کر بھاگ گیا۔


علاقے کے وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ چیتوں کا پالتو کتوں کا شکار عام بات ہے۔ بعض لوگ اپنے کتوں کو چیتے کا نوالہ بننے سے بچانے کے لیے ان کے گلے میں لوہے کے پٹے ڈال کر رکھتے ہیں۔ چیتے اور کتے کی ویڈیو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔