لاہور: شدید آندھی، دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

لاہور: لاہور میں آندھی کے باعث افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے باعث ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زندگی سے محروم ہوگئے ہیں۔ نشتر کالونی کی اعوان مارکیٹ میں مکان کی دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق 52 سالہ شبیر احمد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چھت پر سویا ہوا تھا کہ احسن نامی ہمسائے کی دیوار تیز آندھی سے نیچے آگری جس کے نتیجے میں خاندان کے 5 افراد ملبے تلے دب گئے۔
پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیم نے ملبہ ہٹایا تو 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوچکے تھے جب کہ 2 شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔