ایک شخص اور اسکی فیملی 3 سال تک رشتے کیلیے تنگ کرتے رہے، کبریٰ

کراچی: ٹی وی اور فلم کی مقبول اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ 3 سال ایک شخص نے رشتہ بھیجنے کے لیے پورے خاندان سمیت تنگ کیا۔
اداکارہ کبریٰ خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص نے چند سال قبل مجھے واٹس ایپ میسیج کرکے بتایا کہ وہ مجھے پسند کرتے ہیں اور میرے لیے رشتہ بھیجنا چاہتے ہیں جس پر میں نے انکار کیا اور پھر انہیں بلاک کردیا۔
کبریٰ کا کہنا تھا کہ ایک مہینے بعد ایک نئے نمبر سے پھر اسی شخص نے رابطہ کیا، 3 سال تک یہ سلسلہ چلتا رہا کیوں کہ اس دوران ان کی امی، بہن بھائی، چاچا اور ماما سب مجھے میسیج بھیجتے رہے جس کے بعد میں نے نمبر ہی بدل لیا اور یہ بات میری ٹیم بھی جانتی ہے۔
کبریٰ خان نے بتایا کہ فیملی کے بغیر عید منانا تھوڑا مشکل ہے،کیوں کہ فیملی کے بغیر عید نہیں ہوتی لیکن میرے پاس کچھ اچھے دوست ہیں جن کی وجہ سے مجھے عید عید لگتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ گوشت خور ہیں لیکن اس کے باوجود کبھی منڈی جانور لینے نہیں گئیں۔
دھیان رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کے مابین گہری دوستی ہے اور دونوں اس گہری دوستی کے حوالے سے مداحوں کے درمیان مستقبل کی نئی جوڑی قرار دیے جاتے ہیں۔
شادی کے حوالے سے کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ اپنی ذات کی نشوونما کے سفر میں ہوں اور جو میچیورٹی اور آزادی اکیلے میں رہتے ہوئے ہے وہ کسی کے ساتھ نہیں مل سکتی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔