کورولش عثمان کے مرکزی اداکار کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

کراچی: کورولش عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار براک اوزچیوت عرف عثمان بے ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں، انہوں نے کراچی میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔
تُرک اداکار براک اوزچیوت حال ہی میں پاکستان پہنچے ہیں اور گزشتہ روز اُن کا کراچی کے نجی شاپنگ سینٹر میں شاندار استقبال کیا گیا جب کہ براک نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔
اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی ڈاکٹر مقصود احمد نے براک اوزچیوت کا استقبال کیا، ترک اداکار نے ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی کے ہمراہ ایس ایس یو کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے ایس ایس یو کی موجودہ پیشہ ورانہ مہارت اور انتظامات کی تعریف کی۔
براک اوزچیوت نے ایس ایس یو کے انتظامی، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی امور میں اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کی طرف سے دی گئی پرتپاک مہمان نوازی پر بہت اچھا محسوس کررہے ہیں۔
بعدازاں ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن نے براک اوزچیوت کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دونوں براک نے بتایا تھا کہ وہ رواں ماہ 7 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں۔
اداکار نے پاکستان آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستانی نجی پرفیوم برانڈ کے برانڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے پرفیوم کی لانچ پر پاکستان آئیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔