کومل رضوی کے اپنی ناکام ازدواجی زندگی کے متعلق ہوشربا انکشافات

کراچی: گلوکارہ کومل رضوی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کے بعد جب عمان میں تھیں تو انہیں شوہر کے سلوک کے باعث کئی مرتبہ بھوکا سونا پڑا۔
کومل رضوی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے اپنی ناکام ازوداجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایک لڑکی ازدواجی زندگی میں خود کو بے یارومددگار سمجھے تواس کا پڑھا لکھا، مضبوط اور خودمختار ہونا معنی نہیں رکھتا۔
کومل رضوی نے بتایا کہ میں نے اپنے شوہر کو 6 سال برداشت کیا، وہ ذہنی طور پر بیمار اور مجھ پر ہاتھ اٹھاتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ شادی شدہ زندگی کے دوران کئی ماہ بھوکی سوئی کیوں کہ شوہر پیسے نہیں دیتا تھا، اس وقت عمان میں رہتی تھی اور کوئی کام بھی نہیں کرتی تھی۔
گلوکارہ نے مزید بتایا کہ میں 4 سال قید رہی، اس دوران کبھی ٹیوشن پڑھا کر کچھ پیسے کمائے لیکن پھر میں نے ٹھان لی کہ کچھ کرنا ہے جس کے بعد کورس کیا اور کھانا پکانا سیکھا، بعدازاں میں عمان کے اسٹورز میں کھانا سپلائی کیا کرتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب شوہر نے مجھ پر تشدد کرکے زخمی کیا تو والدین کو شک ہوگیا اور انہوں نے مجھے واپس آنے کے لیے کہنا شروع کردیا، پھر ایک دن والد آئے اور مجھے پاکستان واپس لے آئے۔
انہوں نے آج کی خواتین کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ شاید پہلی لڑکی ہوں جو یہ کہہ رہی ہوں کہ لڑکیوں کے پاس تعلیم ہو یا نہ ہو لیکن ہنر کا ہونا بہت ضروری ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔