کیوی وزیراعظم کو قرنطینہ میں کیوں جانا پڑا؟

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے آئیسولیٹ ہونے کی وجہ سامنے آگئی، انہوں نے کورونا میں مبتلا فرد سے رابطے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جیسنڈا آرڈرن کورونا میں مبتلا شخص سے 22 جنوری کو دوران پرواز رابطے میں آئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق جیسنڈا آرڈرن کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہو چکی ہے تاہم کورونا پازیٹو شخص سے رابطے میں آنے پر انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔
کیوی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن منگل تک آئسولیشن میں رہیں گی، جیسنڈا آرڈرن کے ساتھ طیارے میں موجود اسٹاف اور مسافروں کو بھی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔