شاہ چارلس کی طبیعت ناساز، شہزادی کیتھرین کی کامیاب سرجری

لندن: برطانوی بادشاہ چارلس کی طبیعت ناساز جب کہ اُن کی بہو شہزادی آف ویلز کیتھرین کو پیٹ میں شدید درد کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری ہوئی جب کہ بادشاہ شاہ چارلس سوم کی طبیعت بھی ناساز ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 42 سالہ شہزادی آف ویلز کیتھرین کی پیٹ کی کامیاب سرجری ہوگئی، تاہم وہ مزید 2 ہفتوں تک اسپتال میں ہی رہیں گی جب کہ مکمل صحت یابی اور معمول کے فرائض کی انجام دہی میں مہینہ لگ سکتا ہے۔
شاہ محل سے جاری بیان میں آپریشن کی وضاحت کیے بغیر کہا گیا کہ پیٹ کا آپریشن کامیاب رہا اور اس کا کینسر سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ پرنسز آف ویلز شہزادی کیتھرین سے اسپتال میں ان کے شوہر شہزادہ ولیم نے بھی ملاقات کی۔
41 سالہ پرنس آف ویلز شہزادہ ولیم نجی اسپتال میں اپنی اہلیہ کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں جب کہ 75 سالہ بادشاہ چارلس سوم کو بھی پروسٹیٹ کا آپریشن کرانا ہے جس کے لیے ان کے اسپتال میں ٹیسٹ بھی کرائے گئے۔
یوں تینوں شاہی شخصیات، شاہ چارلس، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین اس وقت شاہی فرائض کی انجام دہی کے لیے دستیاب نہیں۔
یہی وجہ ہے کہ شاہی فرائض کی انجام دہی میں شاہ برطانیہ چارلس سوم کی 71 سالہ اہلیہ ملکہ کمیلا کافی متحرک نظر آرہی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔