بھارتی مظالم پر سکھ برادری کا خالصتان کے لیے ریفرنڈم کا اعلان

لندن: سکھ کمیونٹی نے بھارت میں حکومتی ظلم و جبر کے خلاف بڑا قدم اُٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ سکھ برادری نے خالصتان کے لیے 31 اکتوبر کو ریفرنڈم کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے خالصتان کے لیے ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا گیا، جس کا آغاز برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے کوئین الزبتھ سینٹر میں ہوگا۔
سکھ رہنماؤں نے خالصتان کا نقشہ پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارت ظالمانہ کارروائیوں سےآواز کو دبا نہیں سکتا۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہندو اکثریت کے مظالم سے اقلیتیں تنگ ہیں، وہاں مسلمان، سکھ، مسیحیوں اور دیگر برادریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اُنہیں تعصب اور انتقامی کاررواءیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔