حکومت کا کالعدم جماعت کے سربراہ سے جیل میں مذاکرات کا فیصلہ

لاہور: شیخ رشید کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی سے جیل میں مذاکرات کیے جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت لاہور میں اہم اجلاس ہوا، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی آفس میں جاری اجلاس میں وفاقی اور صوبائی وزراء بھی شریک ہوئے، اجلاس میں نورالحق قادری، علی امین گنڈاپور، صوبائی وزیر قانون راجا بشارت، آئی جی پنجاب اور دیگر بھی موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کو کالعدم تنظیم ٹی ایل پی مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی آج کوٹ لکھپت جیل جائے گی، کمیٹی میں ایک وفاقی وزیر اور ایک صوبائی وزیر شامل ہوں گے، کوٹ لکھپت جیل میں قید سعد رضوی سے مذاکرات کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہوچکے اور انہوں نے وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور صوبائی وزیر قانون راجا بشارت پر مشتمل حکومتی ٹیم کو کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی قیادت سے مذاکرات کرکے معاملات کو حل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔