ہالی وُڈ اداکارہ کیلی پرسٹن کینسر سے چل بسیں!

لاس اینجلس: ہالی وُڈ کی معروف اداکارہ کیلی پرسٹن 57 سال کی عمر میں چل بسیں۔
معروف اداکار جان ٹرووولٹا کی اہلیہ اداکارہ کیلی پرسٹن 2 سال سے کینسر میں مبتلا تھیں۔
جان ٹرو وولٹا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ میری خوبصورت بیوی کیلی چھاتی کے سرطان کے خلاف 2 سال سے لڑنے والی جنگ ہار گئی ہے۔
جان ٹرو وولٹا نے لکھا کہ کیلی پرسٹن نے لوگوں کی محبت اور مدد سے بہادری کے ساتھ یہ جنگ لڑی۔
جان ٹرو وولٹا نے اپنی پوسٹ میں تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی اہلیہ کی دیکھ بھال کی تھی اور ساتھ انہوں نے اپنے دوست اور پیاروں کا بھی شکریہ کیا جو اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ تھے۔
اداکار جان ٹرو وولٹا اور کیلی پرسٹن کی 2 بیٹیاں ہیں جب کہ ان کے بیٹے جیٹ ٹرو وولٹا کا 16 جنوری 2009 میں انتقال ہوا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔