کراچی، دودھ مہنگا بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن!

کراچی: شہر میں انتظامیہ نے مہنگا دودھ بیچنے پر دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔
کراچی میں دودھ فروشوں نے ایک بار پھر من مانی کرتے ہوئے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کردیا، جس کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں میں دودھ 120 روپے لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔
شہری انتظامیہ نے دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 76 دکان داروں کے خلاف کارروائی کی اور دودھ مہنگا بیچنے والوں پر 4 لاکھ 56 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔
اس کے علاوہ ڈیری فارمز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر کو بھی گرفتار کیا گیا، جنہیں کچھ دیر بعد ہی رہا کردیا گیا۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ شہری منافع خوروں کی نشان دہی میں مدد کریں اور کنٹرول روم میں شکایت کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔