نانا کو کیسے شہید کیا؟ معصوم کشمیری بچے نے ظلم کی داستان بیان کردی

سوپور: اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے نانا کو شہید ہوتے دیکھنے والے 3 سالہ معصوم کشمیری بچے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ اپنے نانا کی شہادت کا واقعہ بتارہا ہے۔
گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں 3 سالہ معصوم بچے کے سامنے ظالم بھارتی فوج نے 60 سالہ بزرگ شہری کو نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر شہید کردیا تھا۔ ننھا بچہ اپنے نانا کی لاش کے اوپر بیٹھ کر بے بسی سے روتا رہا لیکن کسی نے اسے دلاسہ نہ دیا۔
بچے کی بے بسی نے پوری دنیا کو ہلا ڈالا اور اس کی نانا کی لاش کے اوپر روتے ہوئے تصاویر وائرل ہورہی ہیں اور اب بچے کی ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں وہ بتارہا ہے کہ کس طرح اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے نانا کو ظالم بھارتی فوج نے گولیاں مار کر شہید کردیا۔
ویڈیو میں خاتون بچے سے پوچھ رہی ہے کہ صبح آپ کے ساتھ بڑے پاپا تھے، ان کو کیا کیا؟ جس پر بچہ کہتا ہے کہ ان کو مار دیا۔ خاتون پوچھتی ہے، کس نے مارا؟ جس پر بچہ واضح کہتا ہے پولیس والے نے اور پھر اپنی معصومیت میں منہ سے گولی چلنے کی آواز نکال کر دکھاتا ہے کہ کس طرح گولیوں سے اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے نانا کو شہید کردیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔