کشمیری بچے بدترین بھارتی دہشت گردی کا نشانہ
سری نگر: مہذب دُنیا میں اطفال کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے، لیکن تف ہے بھارت پر کہ جس کے ظلم و ستم سے کشمیری بچے بھی محفوظ نہیں، مقبوضہ کشمیر کے بچے بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے جنوری 1989 سے اب تک 909 کشمیری بچوں کو شہید کیا جب کہ 17 سو سے زائد کشمیری بچے یتیم ہوئے۔
رپورٹ کا مزید کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کی پیلٹ گن فائرنگ سے اسکول اور کالج کے سیکڑوں طلبہ اور طالبات زخمی ہوئے۔
پیلٹ گن کی فائرنگ سے بینائی کھونے والوں میں 19 ماہ، چار سال، 8 سال اور 13 سال تک کے بچے شامل ہیں۔
بھارتی فورسز سیکڑوں کم عمر طلبا کو گرفتار بھی کرچکی ہیں۔ ان مظالم پر حقوق انسانی کے چیمپئن ممالک اور اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔