پاک فضائیہ کے نائب سربراہ کا کثیر الملکی عسکری مشق کا معائنہ

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے نائب سربراہ نے آپریشنل ایئربیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق ”ایسزمیٹ 1-2021“ کا معائنہ کیا۔
ایئر مارشل سید نعمان علی، نائب سربراہ پاک فضائیہ، نے آج پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئربیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 1-2021“ کا جائزہ لیا۔
ایئر کموڈور احسن یوسف، کمانڈنٹ ایئر پاور سینٹر آف ایکسی لینس، نے نائب سربراہ پاک فضائیہ کو مشقوں کی نمایاں خصوصیات، جن کا مقصد باہمی اشتراک کو فروغ دینا اور حقیقت سے قریب تر ماحول میں تربیت کی فراہمی ہے، پر تفصیلی بریفنگ دی۔
نائب سربراہ پاک فضائیہ نے مشقوں میں حصہ لینے والے یونٹس کی عسکری تیاری اور مشقوں کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ میجر جنرل عید بن باراک العُطیبی، کمانڈر شاہ عبدالعزیز ایئربیس بھی دیگر عسکری مہمانانِ گرامی کے ساتھ اس موقع پر موجود تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔