دنیا،کورونا سے 28 لاکھ 73 ہزار 660 افراد ہلاک

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 24 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد متاثرہوچکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 66 لاکھ سے زائد ہیں۔ تفصِلات کے مطابق دنیا میں اب تک 28 لاکھ 73 ہزار 660 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ 42 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 197 تک پہنچ گئی ہے ۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ 23 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔