سکھ یاتریوں کے لیے 29 جون سے کرتارپور راہداری کھولنے کو تیار ہیں، شاہ محمود

اسلام آباد: پاکستان نے سکھ کمیونٹی کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سہولت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے 29 جون سے کرتارپور راہداری کھولنے کا عندیہ دے دیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ دنیا بھر میں عبادت گاہیں کھولی جارہی ہیں، 29 جون سے کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے تیار ہیں، اُن کا کہنا تھا کہ کوریڈور کھولنے کا فیصلہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔