کار ساز ٹریفک حادثہ کیس: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ملزمہ کو بری کردیا

کراچی: عدالت نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی خاتون ملزمہ کو بری کردیا۔
کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی ملزمہ کو بری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق متوفین کے لواحقین کی جانب سے صلح نامے کے بعد ملزمہ کو بری کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال اگست میں کارساز روڈ پر بے قابو گاڑی نے موٹرسائیکل سوار اور راہ گیروں کو کچل دیا تھا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔