کراچی میں آج پھر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

کراچی: شہر قائد میں آج پھر محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے بیشتر حصوں میں اس وقت مطلع ابر آلود اور بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے، لہٰذا آج شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ روز کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل کی بارش میں سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 27.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ گلشن معمار میں 24.3 ملی میٹر بارش ہوئی۔
گلشن حدید میں 16، نارتھ کراچی 12.8، قائد آباد 11.5، سعدی ٹاؤن 5.7، جناح ٹرمینل 4.2، فیصل اور مسرور بیس پر 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یونیورسٹی روڈ پر3.8، اولڈ ایئرپورٹ پر 3 جب کہ اورنگی ٹاؤن میں سب سے کم 2.9 ملی میٹر بارش دیکھنے میں آئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔