دوسرا ٹیسٹ: 319 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے صفر پر 2 آئوٹ

کراچی: پاکستان نے 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صفر پر 2 وکٹیں گنوادیں، نیوزی لینڈ نے سیریزکے دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز ڈیکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 319 رنز کا ہدف دیا جب کہ پاکستان نے دوسری اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے شروع میں ہی دو وکٹیں گنوادیں۔
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کی۔
پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی 2 وکٹیں صفر پر گرگئیں۔ ٹم ساؤتھی نے عبداللہ شفیق کو اور ایش سودھی نے میر حمزہ کو آؤٹ کیا۔ اب پاکستان کو جیت کےلیے 319 رنز درکار ہیں اور اُس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔
قبل ازیں کھیل کے آغاز پر قومی ٹیم محض ایک رنز کا اضافہ کرسکی، ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے، قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 125 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے، ان کی اننگز میں 17 چوکے شامل تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے آج پاکستان کی آخری وکٹ ایش سودھی نے لی۔
نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ڈیون کانوے صفر کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، تاہم کین ولیمسن اور ٹام لیتھم نے ذمے دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 109 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، لیتھم 62 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کین ولیمسن 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ٹام بلنڈل اور مچل پریسویل نے 127 رنز کی شراکت داری قائم کی، بلنڈل 74 رنز بناکر آغا سلمان کا شکار ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، آغا سلمان، حسن علی، میر حمزہ اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔