کراچی میں جمعرات، جمعہ کو بارش کا امکان

کراچی: سندھ کے عوام ہوجائیں تیار، بادل برسنے کو ہیں بے قرار۔ محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
ترجمان محکمہ موسمیات سردارسرفراز کے مطابق ‏رواں سال پری مون سون کا اچھا اسپیل 17 جون کو سندھ میں داخل ہوگا-
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ‏کراچی میں 17 اور 18 جون کو پری مون سون بارش کا امکان ہے۔
‏روایتی طور پر جولائی میں شروع ہونے والا مون سون جون کے آخر میں شروع ہوجائے گا- ‏کراچی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ برقرار ہے-
اس صورت حال کے تدارک کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔