کراچی میں موبائل شاپ پر 15 لاکھ سے زائد کی ڈکیتی

کراچی: شہر قائد کے علاقے بن قاسم میں مسلح 3 ڈاکوؤں نے دکان کے تالے کاٹ کر 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان اور کیش لوٹ لیا۔
بن قاسم نصیر آباد میں مسلح 3 ڈاکوؤں نے موبائل شاپ کے تالے کاٹ کر ساڑھے 4 لاکھ روپے نقد اور 7 مہنگے نئے اسمارٹ فون لوٹ لیے جب کہ ملزمان 8 سادہ موبائل فون بھی لے گئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ تینوں ملزمان نے واردات سے قبل موبائل شاپ کے ساتھ واقع ہوٹل کے مالک کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور اس کے بعد تیز کٹر کی مدد سے تالوں کو کاٹ دیا، ملزمان 6 منٹ کے اندر دکان سے موبائل فون اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس کاکہنا ہےکہ سی سی ٹی وی کے مطابق ملزمان ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے شناخت چھپانے کے لیے منہ پر کپڑا باندھا ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق واردات کا مقدمہ موبائل شاپ کے مالک بخت رحمان کی مدعیت میں بن قاسم تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔