دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا دوسرا نمبر
کراچی: شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آگیا۔
آلودہ شہروں میں لاہور کی جگہ کراچی نے لے لی جہاں جمعہ کی صبح شہر کی فضا انتہائی مضر صحت ریکارڈ کی گئی۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج دوسرے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب لاہور میں آج مسلسل دوسرے روز دھند میں حیرت انگیز کمی دیکھی گئی ہے، صبح 7 بجے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 157 ریکارڈ کی گئی تاہم شہر کی فضا کو اب بھی مضر صحت کہا جارہا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ لاہور کی فضا کی بہتری میں برسائی گئی مصنوعی بارش نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔