کراچی: کل سے اب تک سب سے زیادہ بارش صدر میں ہوئی

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ روز ہون والی بارش کے اعداد و شمار محکمہ موسمیات نے جاری کردیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز صبح 11 سے آج صبح 8 بجے تک سب سے زیادہ بارش صدر میں 217 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد پی ایف مسرور بیس پر 207 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کیماڑی میں 188.5، سرجانی 157.3، گلشن حدید 154، ڈیفنس 126، قائد آباد 11.4 اور ناظم آباد میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ گڈاپ میں 103، پی ایس فیصل 88.5، نارتھ کراچی 99 اور سعدی ٹاؤن میں 85.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔