کل کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں اتوار کو موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مون سون سسٹم آج دوپہر راجستھان کے راستے سندھ میں داخل ہوگا، کراچی میں آج ہلکی معتدل بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں کل صبح 10 بجے سے تیز اور موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں اگر 2 سے 3 گھنٹے بارش رہی تو 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوسکتی ہے جب کہ تیسرے اسپیل کے دوران 130 سے 150 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق بحیرۂ عرب سے نمی ملنے پر زیریں سندھ میں بارشوں کی شدت زائد رہے گی۔
دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بھی کراچی میں بارش کے لیے 24 سے 26 جولائی کو اہم ٹھہرایا ہے۔

جواد کے مطابق شہر قائد میں کم از کم 50 اور زیادہ سے زیادہ 200 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے جب کہ بجلی گرنے کے واقعات بھی رونما ہوسکتے ہیں، لہٰذا شہری بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔