کراچی: سورج آگ برسانے لگا، پارہ 42 ڈگری پر پہنچنے کی پیش گوئی

کراچی: شہر قائد میں شدید گرمی کا راج ہے، سورج آگ برساتا دکھائی دیتا ہے۔ اسی ضمن میں محکمہ موسمیات نے کراچی کا درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آج شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تاہم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں شہر کا موسم گرم ہی رہنے کا امکان ہے لیکن 25 مئی کے بعد کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔