کراچی کی سیلابی صورت حال، وزیراعظم کا نوٹس، تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

اسلام آباد: ‏وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں بارش کے بعد کی صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اداروں کو کراچی کے شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ وفاقی ادارے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ عمران خان نے این ڈی ایم اے اور پاک فوج کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔
دوسری جانب کراچی میں ہونے والی بارش کا پانی تاحال نہ نکالا جاسکا ہے۔ کءی علاقے زیر آب ہیں۔ پاک فوج امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔