شہری آخر کب تک یوں ہی لُٹتے رہیں گے؟

کراچی: شہر قائد کے عوام چوروں اور ڈکیتوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ وہ آخر کب تک یوں ہی لُٹتے رہیں گے؟ روزانہ کی کراچی کے مختلف علاقوں میں اس قسم کے واقعات پیش آتے ہیں۔ گزشتہ روز بھی ایک ڈکیتی کے واقعے میں مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا گیا۔
زیر نظر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ڈکیت شہری کو لوٹ رہے ہیں۔ اس قسم کی پہلے بھی کئی ویڈیوز سامنے آچکی ہیں، یہ ویڈیوز خوب وائرل بھی ہوئیں، تاہم ان میں واضح دکھائی دینے والے ملزموں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے کوئی خبر نظر سے نہیں گزری۔ بس بہت ہوچکا۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر شہری ملزموں کو پہچانیں اور پولیس کو فوری اطلاع کرکے ذمے دار شہری ہونے کا فرض نبھائیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔