کراچی: موسیٰ کالونی میں 40 گز پر تعمیر 5 منزلہ عمارت زمیں بوس

کراچی: شہر قائد کے علاقے موسیٰ کالونی میں نئی تعمیر ہونے والی 5 منزلہ رہائشی عمارت زمیں بوس ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ منزل سے لنڈی کوتل کے قریب موسیٰ کالونی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت کو گزشتہ رات مخدوش ہونے پر خالی کرایا گیا تھا۔
یہ عمارت پیر کی صبح منہدم ہوگئی جس میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی گاڑیاں اور عملہ موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس کے مطابق عمارت 40 گز اراضی پر تعمیر کی گئی تھی جو غیر قانونی بھی تھی جب کہ عمارت میں 5 فلیٹ تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کریم آباد سے ضیاء الدین اسپتال جانے والا روڈ ملبے کی وجہ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔