کامران اکمل کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کراچی: وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے باقاعدہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کامران اکمل نے لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے لیے فرنچائز کے پہلے پریکٹس سیشن کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب نے ایک دن ریٹائر ہونا ہوتا ہے، اب بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ پی ایس ایل سے منسلک ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں بڑی انٹرنیشنل لیگز کا حصہ تو نہیں بن سکوں گا، لیکن لیگ کرکٹ کھیلنے کی کوشش ہوگی، میری ابھی کافی کرکٹ باقی ہے۔
کامران اکمل نے کہا کہ قومی کپتان بابر اعظم مسلسل سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں، کوئی بھی فرد خامیوں سے مبرا نہیں ہوتا، بابراعظم کو اپنی خامیوں کا علم ہے، جنہیں دُور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی بیٹنگ میں کوٸی خامی نہیں، وہ بتدریج بہتر سے بہتر ہورہے ہیں، گگلی اور اسپن بولنگ کو کھیلنے کے دوران اسپنرز جہاں ان کو پریشانی ہوتی ہے، لیکن ہر ٹیم میں راشد خان جیسے اسپنرز نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابر میرا بھائی ہے، مجھے اس کی تعریف کرنے کی ضرورت نہیں، میں نے کبھی اپنے سگے بھائیوں عمر اکمل اور عدنان اکمل کی بھی تعریف نہیں کی۔ میں چاہتا ہوں میرے بھاٸیوں کی تعریف دنیا کرے، 14 فروری کو کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا مقابلہ دلچسپ ہوگا۔
کوٸٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کا میچ بھی ہمیشہ سے کانٹے دار ہوتا ہے، ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کی موجودگی سے بابر اعظم کو سیکھنے کا موقع ملے گا، بابر کے ساتھ اوپنر کا فیصلہ ڈیرن سیمی اور وہ خود کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔