کلبھوشن معاملہ: ہم نے آرڈیننس جاری کرکے بھارت کے ہاتھ کاٹ دیے، فروغ

اسلام آباد: وفاقی وزیر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حساس سیکیورٹی معاملات میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، بھارتی جاسوس کل بھوشن کی کوئی سزا معاف نہیں کی گئی، پاکستان عالمی ذمے داریاں پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔
وفاقی وزیر فروغ نسیم نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بتانا چاہتا ہوں کل بھوشن سے متعلق آرڈیننس لانا کیوں ضروری تھا، کل بھوشن کو 3 مارچ 2016 کو گرفتار کیا گیا، 8 مئی 2017 کو بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں اپنا کیس فائل کیا، آئی سی جے نے کہا، بھارتی جاسوس کو قونصلر تک رسائی دینی ہے، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق آرڈیننس جاری کیا گیا۔
فروغ نسیم کا کہنا تھا، بھارتی جاسوس کی سزا معاف نہیں کی گئی، ہم نے آرڈیننس جاری کرکے بھارت کے ہاتھ کاٹ دیے، پاکستان ایک ذمے دار ریاست ہے، عالمی عدالت کا فیصلہ نہ مانتے تو وہ سلامتی کونسل چلے جاتے، پیپلز پارٹی نے کہا، بھارتی ایجنٹ کو این آر او دیا جارہا ہے، بھارتی حاضر سروس جاسوس کا معاملہ حساس ہے، کلبھوشن کی سزا ختم ہوتی تو آپ کے ساتھ مل کر احتجاج کرتا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔