کلبھوشن کیس: خصوصی بینچ تشکیل، سماعت 3 اگست کو ہوگی!

اسلام آباد: عدالت عالیہ نے بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کے لیے حکومت کی جانب سے وکیل مقرر کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کے لیے حکومت کی جانب سے وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ہے جس میں چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں جب کہ کیس کی سماعت 3 اگست کو ہوگی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے سزا کے خلاف درخواست دائر کرنے سے انکار کیا، کلبھوشن یادیو بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کرسکتا جب کہ بھارت بھی آرڈیننس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت کل بھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرے، عدالت حکم دے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمے داری پوری ہو۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔