جمعیت علماء اسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر!
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے جمعیت علماء اسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کردیا۔
پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جے یو آئی کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کے ٹی وی انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ شامل ہے جس میں حافظ حسین احمد نے فضل الرحمٰن کے لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت جے یو آئی کے کئی رہنما دونوں ممالک لیبیا اور عراق کا متواتر دورہ کرتے تھے، جمعیت علماء اسلام کے خلاف الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔