اسلام آباد، 24 گھنٹوں میں جرائم کے 76 واقعات

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صرف 24 گھنٹوں کے دوران 76 جرائم کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشانات کھڑے کردیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چوری اور نقب زنی کے بھی 21 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔تاہم پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 موٹر سائیکلیں اور پانچ گاڑیاں چوری کی گئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔