امریکا نئی سرد جنگ سے باز رہے، چین کا انتباہ

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نئی سرد جنگ سے باز رہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ اور اس کے اقتصادی ماڈل کے خلاف محاذ آرائی کی کوشش نئی سردجنگ کو جنم دے سکتی ہے۔
دھیان رہے کہ صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ پہلے ہی برس عالمی اجلاس بلائیں گے، چین جیسی مطلق العنان حکومتوں کے خلاف جمہوریتوں کا محاذ بنائیں گے۔
چین کے صدر نے امریکا کا نام لیے بغیر کہا کہ ایسا اقدام مسلح تنازع کی راہ ہموار کرے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔