جوبائیڈن سرخرو، ٹرمپ صدارت کی دوڑ سے باہر !

واشنگٹن: پنسلوانیا کا نتیجہ آنے کے بعد جوبائیڈن نے مطلوبہ الیکٹورل ووٹس سے بھی زائد یعنی 284 ووٹس حاصل کرلیے ہیں اور اس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ عہدۂ صدارت کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔
امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے ری پبلکن پارٹی کے ٹرمپ کو شکست دے کر 20 الیکٹورل ووٹس اپنے نام کیے ،اس کے ساتھ ہی انہوں نے صدر بننے کے لیے مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹس کا ہدف بھی پالیا۔
پنسلوانیا کا نتیجہ آنے کے بعد جو بائیڈن کے حاصل کردہ الیکٹورل ووٹس کی تعداد 284 ہوگئی ہے جبکہ ٹرمپ نے 214 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
مزید 5 ریاستوں میں گنتی جاری ہے، جہاں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد بائیڈن کی فتح کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا، دیگر ریاستوں میں ٹرمپ کی جیت کے باوجود بائیڈن کی برتری پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔جوبائیڈن 20 جنوری 2021 کو عہدۂ صدارت سنبھال کر وائٹ ہاؤس کے نئے مکین بن جائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔