جمائمہ کی واٹس لوَ گوٹ ٹو ڈو وِد اٹ بہترین کامیڈی فلم قرار

روم: فلم پروڈیوسر اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی نئی پیشکش نے بہترین کامیڈی فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
فلم کی پروڈیوسر اور رائٹر جمائمہ کی کامیڈی فلم ’واٹس لوَ گوٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کو روم فلم فیسٹیول میں بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر روم فلم فیسٹیول سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
جمائمہ گولڈ اسمتھ نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے روم فلم فیسٹیول میں اپنی فلم What’s Love Got To Do With It کے لیے بہترین کامیڈی کا ایوارڈ جیتا ہے، جسے میں نے لکھا اور پروڈیوس کیا۔
جمائمہ نے اپنی پوسٹ میں فلم کی تحریر کا طریقہ کار سکھانے پر نامور برطانوی اسکرین رائٹر اولیور پارکر سمیت فلم کی اسٹار کاسٹ کاشکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی مذکورہ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھی ہالی وُڈ میں انٹری دی ہے، فلم اگلے سال جنوری میں بین الاقوامی سطح پر ریلیز کی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔